دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرے: پرویز الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے برطانوی دارالعوام کی رکن انعم قیصر اور اعزازی قونصل جنرل آف مالڈووا Moldova میاں محمود الحسن نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی جس میں پاکستان میں جمہوری نظام کے تسلسل، پارلیمنٹ کی بالادستی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے او آئی سی کانفرنس کا انعقاد کروا کے خطے میں قیام امن کیلئے پہل کر دی اب دنیا بھی اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ برطانوی دارالعوام کی رکن انعم قیصر نے کہاکہ پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی طاقت کے طور پر سامنے آ رہا ہے، یہ خوبصورت اور امن پسند ملک ہے۔ انعم قیصر اور محمودالحسن نے چودھری پرویزالٰہی کے دور حکومت میں ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے قیام، میٹرک تک مفت تعلیم اور وظائف سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی بھی تعریف کی۔