منی بجٹ‘ آرڈیننس نہیں‘ پارلیمنٹ میں بل آئے گا: وزیر اطلاعات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ خبر اڑائی گئی فنانس بل میں ترامیم آرڈیننس کے ذریعے لائی جا رہی ہے۔ فنانس بل میں ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں گی۔ ترامیم سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرے گی۔