کام کرنا مشکل، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا آسان، علماء کی عزت کرتا ہوں : شیخ رشید
اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نالہ لئی کے بعد سیاسی کیریئر کا بھی فیصلہ کروں گا ، سی ڈی اے کے پاس بڑا پیسہ ہے افسران کے دل چھوٹے ہیں،25اور 26تاریخ کو مسیحی برادری کی چھٹی ہوگی، سی ڈی اے والوں سے ناراض ہوں ، صرف بچوں کے ساتھ میری تصویر دکھائی جائے ،کوئی سرکاری افسر میرے ساتھ نظر نہ آئے۔ سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا چیئرمین سی ڈی اے یہاں موجود نہیں وہ بڑے فنکشن میں ہوتا ہے ،چیئرمین سی ڈی اے کو یہاں ہونا چاہئیے تھا نوکری آنی جانی ہے ،تمام مسیحی برادری کو تنخواہ دو دنوں میں دے دیں ،مسیحوں کے لیے ہاؤسنگ کالونی بناؤں گا ،کل پولیس پر روات میں آٹھواں حملہ ہواتمام مسیحی برادری کو پکا کرنے کا حکم دیتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا مسیحی برادری کی ہر تقریب میں شرکت کررہا ہوں ،سیالکوٹ واقع کے بعد ہماری بدنامی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا آپ محنتی لوگ ہیں ۔شیخ رشید نے کہا نالہ لئی کا منصوبہ 11ارب کا تھا آج 105ارب تک جاپہنچا ، کام کرنا مشکل ہے لوگوں کی ویڈیو اور پگڑیاں اچھالنا آسان ہے، علماء کرام اور تمام مذاہب کے لوگوں کی عزت کرتا ہوں ، زبان کے چٹکلے کے لیے بات کرتے ہوئے احتیاط کریں ۔