ہمیں معاشرے کے محروم طبقات کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا : رانا نصیر
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سیاسی و سماجی رہنما رانا نصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہمیں معاشرے کے محروم طبقات کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا اسی سے حقیقی معنوں میں ایک سود مند معاشرہ تشکیل پاسکے گا اور بھلائی و خیر کے دروازے ہم پر کھل سکیں گے اسلام ہی انسانو ں کے حقوق کاحقیقی محافظ اور علمبردار ہے معاشرتی محرومیاں دین اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں موثر و سود مند معاشرہ کی تشکیل کی صورت میں ہی ختم کی جاسکتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوںنے کہاکہ اسلام نے بلا امتیاز پوری انسانیت کو مساوی حقوق دینے کا درس دیا تاکہ انسانی اقدار کوفروغ حاصل ہو اور انسان ایک دوسرے کی قدر کرنا سیکھ سکیں انہوںنے کہا کہ رزق حلال کیلئے محنت کوشعاربنانے والے اللہ تعالیٰ کے دوست اور معاشرے کے عظم انسان ہیںمزدورطبقہ اپنی محنت سے تعمیروطن میں اہم کردار ادا کررہا ہے محنت کشوں کوجائز مقام دئیے بغیر معاشرے میں معاشی انقلاب نہیں لایا جاسکتا معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کاکردار لائق تحسین ہے۔