• news

کرپٹ عناصر حکومت کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں :اویس رانا 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصا ف کے سرگرم رہنما اویس رانا نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر موجودہ حکومت کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں یہ نام نہاد سیاستدان رات دن اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے، حکومت تمام انتخابی وعدے پورے کر کے دم لے گی اور عوامی خوشحالی یقینی بنائے گی، عوام نے حکومت کو جو مینڈیٹ دیا ہے اسے پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت آگے بڑھ رہی ہے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن