• news

کشمیروں پر ہونے والے مظالم پر چپ نہیں رہیں گے :حافظ عبدالطیف 

اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی پاکستان کے صوبائی فنانس سیکرٹری و ضلعی ناظم اعلیٰ حافظ عبدالطیف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے پوری پاکستانی قوم ایک پیج پر ہے، کشمیروں پر ہونے والے مظالم پر چپ نہیں رہیں گے پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے طاقت کے زور پر کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا، بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن