• news

نواز شریف کے دور میں ملک  خوشحالی کی جانب گامزن تھا :نعمان شہزاد 

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک نعمان شہزاد ڈوگر آف موجوکی ملیاں نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء خورو نوش کے ریٹس آسمانوں پر پہنچ چکے ہیں موجودہ حکمران اس قابل نہیں کہ انہیں مزید موقع دیا جائے، نواز شریف کے دور میں ملک خوشحالی کی جانب گامزن تھا لیکن موجودہ حکمرانوں نے اپنی نا اہلی کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کا منجمد کرکے رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب کش بجٹ پیش کرکے ملک میں مہنگائی کو مزید فروغ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن