• news

ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کلیدی کردار ادا کر رہی ہے : ایس اے حمید

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جبکہ بانی پاکستان قائد اعظمــؒ نے تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیے جنہیںآئین میں شامل کیا گیا ۔ کرسمس کے عظیم دن کی خوشی میں پاکستان کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائد کے منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے رات دن کوشاں رہے گی ۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے شیرانوالہ باغ میںپی ایچ اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام منعقدہ کرسمس تقریب میں شرکاء سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جہانزیب ارشاد چٹھہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر راجہ عمران خان،صدرسی بی اے یونین پی ایچ اے اورنگزیب چٹھہ،جنرل سیکرٹری ابوبکر عنایت،ہنوک پرویز و دیگر ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن