• news

ہائیکورٹ: زائد المیعاد سٹنٹس  کیس، وکلاء دلائل کیلئے طلب 

 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زائد المیعاد سٹنٹس کے استعمال کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرنے رپورٹ جمع کروادی۔ جسٹس شاہد وحید نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری صحت، چیئرمین پی آئی سی ، ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن