• news

ڈاکٹریاسمین راشدکی الحمرا میں ’’عینک والاکروناجن‘‘شومیں شرکت 

لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے الحمرا ہال میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے زیراہتمام ’’عینک والاکوروناجن‘‘شومیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔عینک والا کرونا جن خصوصی شومیں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید،ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن پرویزبٹ اور معصوم بچوں سمیت خواتین و حضرات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔الحمرا ہال میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے سلسلہ میں عینک والا کرونا جن شوکاخصوصی اہتمام کیاگیا۔سپیشل ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں کے خصوصی بچوں نے اس موقع پر کرونا سے متعلق آگاہی سکٹس پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید اورڈائریکٹرسپیشل ایجوکیشن پرویزبٹ کو یادگاری شیلڈزبھی دیں۔عینک والا کروناجن کے کرداروں نے شاندارشوپیش کرکے حاضرین کے دل جیت لئے۔عینک والا کروناجن کے خصوصی شوکے دوران ویکسی نیشن کی اہمیت پر زوردیاگیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں ویکسی نیشن کی اہمیت اجاگرکرنے کیلئے منفرداور شانداراندازسے آگاہی پھیلانے پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ اوران کی ٹیم کو شاباش و مبارکباد دیتی ہوں۔عینک والاکروناجن کے تمام کرداروں نے شانداراندازمیں عوام میں ویکسی نیشن بارے آگاہی پھیلانے کی بہترین کوشش کی ہے۔ پنجاب کی 53 ملین آبادی کوکوروناویکسین کی پہلی یادوسری خوراک لگاچکے ہیں۔ 81 ملین آبادی کو ویکسینیٹ کرنے کاہدف حاصل کریں گے۔ اللہ پاک کے کرم اور محکمہ صحت کی کاشوں کی بدولت پنجاب کی 46فیصدآبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔پنجاب میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح0.3فیصدرہ گی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن