• news

آئی جی راؤ سردار سے ادیب‘ شاعر  ایم آر شاہد کی ملاقات‘ کتاب پیش کی

لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ارض پاک کے دفاع کے خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر شہداء  پوری قوم کے ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کے واقعات کو کتابی شکل میں جمع کرنا ایم آر شاہدکا احسن کارنامہ ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ ان کتابوں کی بدولت شہداء کی لازوال قربانیاں ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوگئی ہیں اور یہ صرف کتابیں ہی نہیں بلکہ تاریخ کے قیمتی اوراق ہیں۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں معروف ادیب اور محقق ایم آر شاہدسے ملاقات کے دوران کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن