گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بْک فیئر، سلطان الفقر پبلیکیشنزکی کْتب شائقین اور قارئین کی توجہ کا مرکز
لاہور ( سٹاف رپورٹر) بانی و سرپرستِ اعلٰی تحریک دعوتِ فقر سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کا قائم کردہ اہم ترین شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز ہے۔ یہ شعبہ کتابوں اور رسائل کے ذریعے سلطان العاشقین اور سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں 21 دسمبر تا 23 دسمبر کو منعقد ہونے والے بْک فئیر میں سلطان الفقر پبلیکشنز نے بھرپور شرکت کی۔ قارئین نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتابوں کو خوب سراہا اور تصوف و فقر کو پھیلانے میں سلطان الفقر پبلیکشنز کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سلطان الفقر پبلیکیشز کی تمام مطبوعات پر پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا گیا تھا۔