پی آئی ٹی بی کے زیر اہتمام ارفع ٹاور میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب
لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیراہتمام ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے افسران اور سٹاف کے ساتھ ملکر کیک کاٹا اور مسیحی سٹاف کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ تقریب میں ڈی جی آئی ٹی آپریشنزفیصل یوسف‘ ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف‘ڈی جی آئی ٹی سلوشنز وقار نعیم قریشی‘اے ڈی جی صائمہ شیخ و دیگر سینئر افسران و سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔