• news

عالمی اداروں کی امداد سے ملک  ترقی نہیں کرے گا: قمرالزماں بابر

لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران اودو بازار کی سپریم کونسل کے چیئرمین قمرالزماں بابر نے کہا ہے کہ ملک کو منی بجٹ یا آئی ایم ایف کے ہدایت نامے کی ضرورت نہیں۔ معاشی پالیسی کو تاجر دوست بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو عالمی اداروں کی امداد ترقی نہیں دے سکتی۔ معیشت کا پورا ڈھانچہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اپوزیشن ملکر معاشی اصلاحات پر توجہ دیں۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی ترقی میں ہی سب کی خوشحالی ہے۔ تاجر برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ حکومت تاجر دوست معاشی پالیسیاں بنائے اور اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔

ای پیپر-دی نیشن