• news

امریکہ نے ٹیسٹ ٹیم آئرلینڈ کو  ٹی ٹونٹی میچ ہرا کر تاریخ رقم کردی 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )امریکی کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ پلیئنگ نیشن آئرلینڈ کو ہرا کر تاریخ بنا ڈالی۔فلوریڈا میں ٹی ٹونٹی میچ میںامریکہ نے آئرلینڈ کو چھبیس رنز سے ہرادیا۔آئی سی سی کی فل ممبر آئرلینڈ اور امریکی ٹیم کے درمیان پہلا ٹی ٹوئٹی انٹرنیشنل کھیلا گیا، میزبان ٹیم نے پہلے کھیل کر188 رنزبنائے۔ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم چھے وکٹ پر 162 رنز بناسکی۔65 رنز بنانیوالے گجانند سنگھ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ای پیپر-دی نیشن