• news

قومی کرکٹرعابد علی کی حالت خطرے سے باہر، وارڈ منتقل 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے دل کی دوسری شریان بھی کھول دی گئی اور اب حالت خطرے سے باہر  اور  وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔  عابد علی کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا اور طبیعت بہتر محسوس ہونے پر انہیں وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ عابد علی کو 2 سے 3 دن میں ڈسچارج کر دیا جائیگا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا کہا ہے۔ قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔نگہداشت کے شعبہ سے وارڈ میں منتقل ہونے والے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی نجی ہسپتال میں بحالی صحت کے عمل کا آغاز ہوگیا۔پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ اوپنر نے جمعرات کی صبح بلا تکلیف ہلکی چہل قدمی کی، ہسپتال میں عابد علی کی بحالی صحت کا عمل جاری رہے گا، مزید اگلے چند روز ہسپتال میں زیر علاج رکھنے کے بعد عابد علی کو ڈسچارج کر دیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن