شوکت فیاض ترین کو وزیر خزانہ بنانے کیلئے کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کا انتظار
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) شوکت فیاض ترین کی طرف سے سینیٹر کے طور پر حلف اٹھائے جانے کے بعد ان کو وفاقی وزیر بنانے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی ، وزیر آعظم کی جانب سے ان کو وزارت خزانہ کا قلمدان دئے جانے اور کابینہ ڈویژن کی طرف سے نوٹفیکشن کے اجراء کا انتظار کیا جا رہا ہے ،اس کے فوری بعد ان کی حلف وفاداری کو اہتمام کیا جائے گا ،اور آئندہ ہفتے کے ابتدا ہی میں وہ منی بجٹ پیش کریں گے ،ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ شب تک ایسا کو ئی نوٹفیکشن موصول نہیں ہوا تھا ،تاہم اب کسی بھی وقت ممکن ہے ،اس کے اجراء کے فوری بعد حلف کی تقریب ہو گی ،دریں اثنا منی بجٹ کا ڈاکو مینٹ بھی تیار کر لیا گیا ہے ،اس کا ترمیمی فنانس بل تیار ہے،جس کے تحت 350ارب روپے کا بوجھ عوام کی جانب منتقل ہو گا ، کابینہ اس کیمنظوری دے گی 12جنوری سے قبل بل کی منظوری سینٹ کے تعاون سے ہی ممکن ہو گی ،کیونکہ قومی اسمبلی میں بل کو پیش کرنے کے بعد اسے سینٹ میں بھی اسی روز پیش کیا جائے گا ، سینٹ کی فنانس کمیٹی کو اسے ریفر کیا جائے گا جو14روز میں اس پر اپنی سفارشات دے سکتی ہیں،سینٹ کمیٹی کو یہ کام چند روز میں مکمل کرنے کے لئے آمادہ کرنا پڑے گا،سینٹ کی سفارشات آنے کے بعد اس کی شق وار منظوری اور مجموعی بل منظور ہو گا ،زرائع نے بتایا ہے کہ منی بل میں تیار شدہ کھانے پینے کی اشیاء ادویات ،پولٹری فیڈ،ڈارئی فروٹ ،موبائل فون سیکٹر،آٹو موبائل سمیت دوسرے سیکٹر کی اشیاء پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھے گا ۔