• news

سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل‘ اپ گریڈیشن پر توجہ مرکوز ہے: چینی قونصل جنرلجنرل لی بیجیان

اسلام آباد (اے پی پی) کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے(بی آر آئی)کا ایک اہم حصہ ہے اور اس نے مختصر اور طویل مدتی باہمی فوائد کے حصول کے لیے تعاون اور شراکت داری کی عمدہ مثال قائم کی ہے۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اپ گریڈیشن پر توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے سی پیک کی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں حکومت  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن