صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی۔صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات پر ناموں کی منظوری دی ۔