جسٹس گلزار نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کیلئے جسٹس عائشہ ملک کا نام پھر تجویز کردیا
اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک بار پھر پہلی خاتون جج سپریم کورٹ لانے کے لیے جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کر دیا۔ سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کو لانے کی راہ دوبارہ ہموار ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد نے ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ کی خاتون جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ لانے کیلئے نام تجویز کر دیاہے۔ جوڈیشل کمشن کا اجلاس 6 جنوری کو ہوگا۔ جسٹس دوست محمد نے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ لانے کی مخالفت کی تھی۔