کامونکے: ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق
کامونکی (نمائندہ خصوصی) دو ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ گجرات کا پینتیس سالہ سہیل اور اسکی بیوی تیس سالہ جمیلہ بی بی رشتہ داروں کے ہاں جارہے تھے کہ دیوان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث اسکی کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میںدونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور محمد علی شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیوکی ٹیم نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر میاں بیوی کی نعشیں نکالیں۔ دوسرے حادثہ میں لاہور شاہدرہ کا بیس سالہ ندیم اور گوجرانوالہ کے علاقے دھلے کا وقاص چیانوالی ٹول پلازہ کے نزدیک جی ٹی روڈ عبور کررہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے انہیں بری طرح کچل ڈالا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے چاروں نعشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔