• news

23 مارچ نااہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا: فضل الرحمن 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم سندھ کا اجلاس کراچی میں مولانا فضل الرحمن  کی زیر صدارت ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس  سے خطاب میں کہا کہ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ اسلام  آباد پہنچے گا۔ 23 مارچ نااہل حکمرانوں سے نجات کا دن ہوگا۔ ملک کے ہر کونے سے لوگ مارچ میں شرکت کریں گے۔ بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے سب کچھ واضح ہو گیا۔ خیبر پی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ابتدا ہے‘ اختتام بھی ایسا ہی ہوگا۔ الیکشن 2018ء میں اسٹیبلشمنٹ کا عمل دخل تھا۔

ای پیپر-دی نیشن