• news

قازقستان کے سفیر کا وفد کے ہمراہ وزارت مذہبی امور کا دورہ کیا

اسلام آباد(نا مہ نگار) قازقستان  کے سفیرنے وفد کے ہمراہ وزارت مذہبی امور کا دورہ کیا اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی، قازقستان کے مذہبی و تہذیبی ہم آہنگی سینٹر کے سربراہ بولت سارسن بایوف اور سفیر یرزان  کِات فن ان کے ہمراہ تھے ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور سید انوار الحسن بخاری اور جوائٹگ سیکرٹری مذہبی ہم آہنگی ارشد فرید خان بھی موجود تھے ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، مذہبی ،ثقافتی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر مذہبی امورپاکستان میں مذہبی اہمیت کی کئی جگہیں موجود ہیں؛ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔وزیر مذہبی امور نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش پر قازقستان کیلئے عنقریب براہ راست پروازیں شروع ہو رہی ہیں ،ہمارے بیشتر مذہبی مشاہیر وسطی ایشیا سے آئے تھے،ثمر قند، بخارہ، خوارزم، ماورائے نہر کے علاقے علم و ہنر کا مرکز رہے ہیں،صوفیائے کرام نے اپنے طرز عمل  اور عمدہ اخلاق کے ذریعے لوگوں کی اصلاح کی۔پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مذہبی اور مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کا واحد راستہ مکالمہ اور مل بیٹھنا ہے: وفاقی وزیر مذہبی امورپاکستان میں مذہبی اہمیت کی کئی جگہیں موجود ہیں؛ مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن