امریکی شہرلاس اینجلس میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک
لاس اینجلس (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک پولیس افسر کے فائرنگ سے برلنگٹن سٹور میں ایک مشتبہ شخص اور14 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ (ایل اے پی ڈی) نے کہا کہ پولیس افسران نے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 45 منٹ پر نارتھ ہالی ووڈ کے برلنگٹن سٹور پر ہونے والے حملے کے جواب میں فائرنگ کی ۔ایل اے پی ڈی نے ٹویٹ میں کہا کہ ایک مشتبہ شخص نے دوسرے شخص پر حملہ کیا جس پر پولیس نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی طبی عملے نے بتایا کہ مشتبہ شخص فائرنگ کے باعث موقع پر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ فائرنگ کے دوران ایک 14سالہ لڑکی کوگولی لگی۔