• news

مقدمات میں پولیس چالان سے متعلق درخواست پر وکلاء دلائل کیلئے طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف دو مختلف مقدمات میں پولیس کے حتمی چالان  سے متعلق دائر درخواست پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور بتایا کہ کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد میں مصروف ہیں جس کے باعث وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن