• news

پارلیمنٹ موجود‘ آرڈیننس کے ذریعے لوکل باڈیز ایکٹ کیوں ختم کیا: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ء  کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل اور چیئرمین سی ڈی اے کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان دستیاب ہیں، پھر آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد لوکل باڈیز ایکٹ 2015ء کیوں ختم کیا گیا؟، عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد لوکل باڈیز ایکٹ 2015ء کو ختم کردیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس کے ذریعے ایکٹ کیسے ختم کیا گیا؟، پارلیمنٹ کے دونوں ایوان دستیاب ہیں، پھر آرڈیننس کے ذریعے قانون کیوں ختم کیا گیا؟ سی ڈی اے بورڈ آرڈیننس کے تحت بنا تھا کیا میعاد ختم ہو چکی؟ اگرسی ڈی اے بورڈ جس آرڈیننس کے تحت بنا وہ ختم ہوگیا تو یہ بورڈ کیسے کام کررہا ہے؟۔ وکیل نے بتایاکہ وفاقی ترقیاتی ادارے کا کام ہی پلاننگ اور ڈویلپمنٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن