یہودی آبادکاروں کا مغربی کنارہ کے گاؤں پر حملہ‘ 125 فلسطینی زخمی
مغربی کنارہ (نوائے وقت رپورٹ) یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے علاقے مغربی کنارہ میں برقہ نامی گاؤں پر حملہ کر دیا۔ فلسطینی شہریوں کو بری طرح پیٹا گیا املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا حملہ آوروں نے قبروں پر لگے کتبے بھی توڑ ڈائے فلسطینی جوانوں نے حملہ آوروں کیخلاف بھرپور مزاحمت کی حملہ آوروں کو روکنے پر اسرائیلی فورسز نے براہ راست فائرنگ کر دی فائرنگ اور شیلنگ سے 125 سے زائد شہری زخمی ہو گئے ۔