لاکھوں کی ڈکیتیاں‘ چھینا جھپٹی کے واقعات میں کئی شہری نقدی‘ موبائلز سے محروم
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے انارکلی میں قادری یونیفارم گارمنٹس میں گھس کر گن پوائنٹ پر 15 لاکھ روپے نقدی، نواب ٹاؤن کے علاقے میں محمد اویس کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7لاکھ 85ہزارروپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، رنگ محل کے علاقے میں شو مارکیٹ کے تاجر قاضی رئیس سے 7 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار کے علاقے میں عظیم اور اس کی بیوی سے2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات،لیاقت آباد کے علاقے میں جاوید سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون ، نولکھا کے علاقے میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے ساجد سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،مناواں کے علاقے میں احمد سے 58 ہزار روپے اور موبائل فون،ہیئر کے علاقے میں شہزاد احمد سے 42 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،شاہدرہ کے علاقے میںکاشف سے 40 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،وحدت کالونی کے علاقے میں اجمل سے 39 ہزارروپے اور موبائل فون،نشتر کالونی کے علاقے میںزبیرسے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،ہیئر کے علاقے کماہاں میں خالد سے 30 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،ٹاؤن شپ کے علاقے میں افضل سے 28 ہزار روپے اور موبائل فون چوہنگ کے علاقے میں عامر سے 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون ،مغلپورہ کے علاقے میں شاہد سے 15 ہزار 8 سوروپے نقدی اور موبائل فون،نواب ٹاؤن کے علاقے میں عثمان سے9 ہزار روپے اور موبائل فون ،رنگ محل کے علاقے میں زین سے 8ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ چوروں نے شفیق آباد کے علاقے میں قادر کی دکان سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگرسامان چوری کرلیا۔ چوروں نے لیاقت آباد کے علاقے سے قیصر عباس ،ساندہ سے ناصر جاوید ،ساندہ سے رمضان کی 3 گاڑیاں،گڑھی شاہو سے پیر محمد، لوئر مال سے مظہر علی گوالمنڈی سے کامران حسین کے 3 رکشے جبکہ لٹن روڈ، گوالمنڈی ،گلبرگ، سرور روڈ ،فیصل ٹاؤن،نیو انارکلی، کاہنہ ، کوٹ لکھپت،گرین ٹاؤن، سندر،ہنجروال ،راوی روڈ ،گجر پورہ اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں سے14 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔