• news

چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات کا ثاقب نثار‘ رانا شمیم کا معاملہ ایجنڈے سے نکالنے سے انکار


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میاں جاوید لطیف نے قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے سے دو نکات نکالنے سے معذرت کر لی۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف کو خط لکھا تھا اور استدعا کی تھی کہ کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کی طلبی کے آئٹم کو نکالا جائے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایجنڈے میں یہ آئٹمز کمیٹی ارکان کی اکثریت رائے سے شامل کئے گئے ہیں اس لئے ان آئٹمز کو نکالا نہیں جا سکتا۔ وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی نے 29 دسمبر  کے اجلاس میں دونوں سابق ججوں کو طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے دونوں سابق جج صاحبان کے لئے سوالنامہ بھی تیار کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن