کرسمس،امریکہ نے اضافی 50 لاکھ فائزر ویکسینزپا کستان کو عطیہ کیں
اسلام آباد(خبر نگار)امریکا نے مسیحی تہوار کرسمس کے موقع پر پاکستان کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی اضافی 50 لاکھ فائزر ویکسینز عطیہ کی ہیں امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق ویکسین کا یہ عطیہ کوویکس سہولت کے ذریعے کیا گیا جو 25 دسمبر یا جلد پہنچنے کی توقع ہے اس نئے عطیے کے بعد اب تک امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ ویکسینز کی تعدد 3 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔