کروڑوں کا جعلی ریفنڈ‘ وفاقی محتسب کی 4 افسروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی ٹیکس محتسب نے جعلی ٹیکس ریفنڈ کے معاملہ میں چار افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق چاروں افسران 12 کروڑ 33 لاکھ روپے کے مجموعی جعلی ٹیکس ریفنڈز میں ملوث ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان افسران نے ایک کمپنی کو خلاف ضابطہ ریفنڈ دے کر سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے اعلیٰ افسروں کو عہدوں سے فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔