• news

سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف جنوری میں تحریک عدم اعتماد‘ اپوزیشن کے رابطے مکمل 


 ڈیرہ غازیخان (سلیمان بلوچ سے) جنوری میں اپوزیشن جماعتوں کا سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم لانے کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے روابط مکمل تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت  کے15 سے زیادہ اراکین قومی اسمبلی جن میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے چار اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ھیں۔ ان اراکین اسمبلی اپوزیشن جماعتوں کو مکمل یقین دہانی کرا دی ہے کیونکہ سپیکر قومی اسمبلی کے عدم اعتماد کا ووٹ دینے سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں ہوتی اور ان اراکین نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ منی بجٹ میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ آئندہ جنوری کے اوائیل میں اپوزیشن سپیکر قومی اسمبلی خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کرے گی۔ اس کے  بعد چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم لانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خیبر پی کے  کے بلدیاتی انتخاب میں پی ٹی آئی کی بری طرح شکست کے بعد اپوزیشن محسوس کر رہی ہے سیاسی چھتری اب نہیں رہی۔

ای پیپر-دی نیشن