• news

دنیا بے حس،بڑے الیمے نظر انداز کر رہی ہے:یورپ


لاہور (خصوصی نامہ نگار‘ آئی این پی‘ نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش، مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبہ کے ساتھ منایا۔ کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا یا گیاتھا۔ مسیحی برادری نے کرسمس کی مناسبت سے رات گرجا گھروں میںخصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات میں حصہ لیا جو صبح تک جاری رہیں اور اختتام پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔  دوسری طرف دن بھر تفریح گاہوں پر مسیحی برادری کے افراد کا رش رہا  اور رات گئے تک ریسٹورانٹس میں بھی خاصی گہما گہمی رہی۔  صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرسمس کے موقع پر پریسبیٹیرن چرچ، نو لکھا میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ مسیحی گیت بھی پیش کئے گئے۔ تقریب میں ڈی آ ئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد  خان نے مسیحی برادری کے ساتھ کیک کاٹا۔  ملک کی عسکری قیادت نے کرسچنز کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتہ کو جاری  بیان میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے تہنیتی پیغامات دیئے گئے ہیں۔  کرسمس کے موقع پر ویٹی کن سٹی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دعا کرائی۔  حضرت عیسیؑ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں مرکزی تقریب ہوئی۔ کرونا کی وجہ سے شرکاء کی تعداد کم رہی۔ امریکہ میں اومیکرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر واشنگٹن‘ نیویارک اور بوسٹن کے متعدد گرجا گھروں میں آن لائن کرسمس سروسز کو آن لائن کر دیا گیا۔ کرسمس کے موقع پر ویٹی کن سٹی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے خطاب کیا۔ پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں غریبوں سے اظہار یکجہتی پر زور دیا۔ پوپ نے شام‘ یمن‘ عراق‘ افریقہ‘ یورپ اور ایشیاء کے بعض ممالک میں جاری انسانی بحرانوں کی طرف بھی نشاندہی کی اور کہا کہ عالمی برادری بڑے المیوں کو نظر انداز کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی بے حسی اس حد تک بڑھ گئی کہ انسانوں کی تکلیف اور اذیت انہیں نظر نہیں آ رہی ۔

ای پیپر-دی نیشن