نوجوان فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
لاہور(وقائع نگار) کوٹ لکھپت کے علاقے جنرل ہسپتال کے نمبر 2 کے سامنے فلائی اوور سے موٹر سائیکل سوار 35سالہ اعظم گر کرشدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی موت کی تصدیق کر دی ۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔