فیروزوالہ : مقدمہ قتل میںخاتون سمیت چار ملزموں کو عمر قید اور جرمانہ
فیروزوالہ( نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج تحصیل فیروز والا محمد امجد خان نے تھانہ فیکٹری ایریا کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے خاتون سمیت چار ملزموں کو عمر قید اور 3،3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ دو ملزمان کو شک کی بنا پر بری کر دیا ۔ کوٹ عبدالمالک میں کمیٹی کی رقم کے لین دین کے تنازعہ پر ملزمان سجاد علی، عابد، آمین اور ختون صبا طارق وغیرہ نے نوجوان تسلیم احمد کو قتل کرکے اس کی لاش کو آگ لگا دی اور مقتول کی نعش ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گیا پولیس فیکٹری ایریا نے مقدمے کا چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل کر کے 4 ملزمان کو عمر قید اور3، 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ دو ملزمان کو بری کردیا۔