چین سے ملنے والی امداد افغانستان کے 34 صوبوں میں تقسیم کا آغاز
کابل (شنہوا) افغانستان کی نگران حکومت نے ملک کے 34 صوبوں میں چین کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنا پر عطیہ کردہ امداد کی تقسیم شروع کردی ہے۔ قائم مقام وزیر برائے مہاجرین و وطن واپسی مولوی خلیل الرحمن حقانی نے کہا چین ہمارا اچھا پڑوسی ہے اور یہ امداد ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنا پر امداد کے ساتھ ساتھ افغانستان کو نوول کرونا وائرس ویکسین بھی فراہم کرے گا اور مزید سامان کو وسطی ایشیائی ملک میں پہنچایا جارہا ہے شکریہ ادا کرتے ہیں۔