جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہو گا
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے سینچورین میں شروع ہو گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سینچورین میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ٹیسٹ آئندہ سال 3 سے 7 جنوری تک جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا۔، سیریز کا دوسرا میچ 21 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 23 جنوری کو کھیلا جائیگا۔