اینڈی مرے کو آسٹریلین اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دیدی گئی
لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کو آسٹریلین اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری دے دی گئی، ایونٹ سترہ جنوری کو شروع ہوگا۔اینڈی مرے کے مطابق دوبارہ آسٹریلین اوپن کھیلنے کے لیے پر جوش ہوں اور وہ میلبورن پارک کورٹ پر واپس جانے کا مزید انتظار نہیں کرسکتے۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے مطابق اینڈی مرے گیم سے محبت اورجذبے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، ہم انہیں میلبورن میں خوش آمدید کہتے ہیں۔