• news

باکسر عثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کسی نے نہیں کی: محمد عامر 

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا ہے کہ عالمی باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ کا ٹائٹل جیتنے پر ایشین چیمپئن باکسر عثمان وزیر کی بدقسمتی سے کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ مڈل ایسٹ کا ٹائٹل جیتنے پر آبائی شہر گلگت بلتستان کی حکومت نے بھی عثمان وزیر کو نظر انداز کیا۔محمد عامر نے عثمان وزیر کو حوصلہ دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عثمان وزیر فکر نہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان جیسے نوجوان پاکستان کا فخر ہیں۔یاد رہے کہ باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے دبئی کے باکسنگ ایرینا میں یوگینڈا اور تنزانیہ کے باکسرز کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل حاصل کئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن