وزیراعلیٰ بلوچستان کا پرویز الٰہی کو فون: چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی
کوئٹہ (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ باہمی دلچسپی کے امور سمیت سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا اوران کی مکمل صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے پرویز الٰہی کو دورہ کوئٹہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کوئٹہ آئیں گے۔