• news

بھارتی فوج کی ریاستی دہشگردی جاری،آپریشن کی آڑ میں نوجوان شہید


 سرینگر (آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید ایک کشمیری کو شہید کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد کے علاقے اننت ناگ میں کشمیری نوجوان کو محاصرے اور نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہیدکر دیا۔ قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے ہیں اور قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروسز بھی معطل کر رکھی ہے۔ کے ایم ایس کے مطابق دو روز کے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن