• news

تربیت کے بغیر تعلیم نسل نو میں مثبت تبدیلی نہیں لاسکتی: طاہر رضا قادری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )تربیت کے بغیر فقط تعلیم نسل نو کے رویوں میں مثبت تبدیلی نہیں آسکتی ، والدین و اساتذہ بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کریں۔پاکستان سنی تحریک گوجرانوالہ ڈویژ نل صدر علامہ طاہر رضا قادری نے نوشہرہ سانسی گوجرانوالہ میں دسویں سالانہ صدائے حسان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ تربیت تعلیم سے بھی زیادہ ضروری ہے ،جدید تعلیم کے پرائیویٹ مہنگے سکول بہت سے ہیں لیکن تربیت کی کمی ہے جس طرح ایک عمارت کی بنیاد کا مضبوط ہونا ضروری ہے اسی طرح بچوں کی تربیت بھی بہترین خطوط پر کی جائے، انہیں ابتدائی عمرسے ہی اچھے اور برے کا فرق سمجھایا جائے ،یہی وجہ ہے کہ آجکل زیادہ تروالدین کی شکایت یہی ہوتی ہے کہ بچے نافرمان اور باغی ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا والدین بچوں کے لئے رول ماڈل ہوتے ہیں اس لیے خود کو دین کے قریب کیجئے نماز پڑھتے وقت اپنے بچوں کو ساتھ رکھیں ، دنیاوی تعلیم کیساتھ دینی تعلیم بھی دلائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن