ناموس رسالت پر روسی صدر کا بیان قابل تحسین ہے: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر روسی صدر کا بیان قابل تحسین ہے خیر مقدم کرتے ہیں روسی صدر کے پیغام سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کے خاتمے میں مدد ملے گی امید ہے دیگر ممالک بھی غلطی کا اعتراف کرکے صورتحال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے،روسی صدر کا ناموس رسالت کی حمایت میں بیان مغربی گستاخوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے دباؤ پر اسلامی شقوں سے چھیڑ خانی قبول نہیں،قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے۔عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔