• news

سابق ایم پی اے حاجی نواز کی رہائشگاہ پریوم قائد کے حوالے سے تقریب

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مدنی دستر خوان پروگرام کے چیف آرگنائزر و سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز کی رہائشگاہ واقع جھگیاں مشین والی شریف پورہ میں یوم قائد کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں حاجی غلام نبی ایڈووکیٹ، حافظ خالد نواز ٹیپو، محمد فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، میاں غلام سرور،حاجی میاں محمد الیاس، انجینئر حاجی معراج دین، چوہدری غلام سرور، چوہدری لطیف، میاں اکبر احسان، غلام مصطفی، وسیم ورک، اقبال شاہ، الحاج شاہد محمود، سیٹھ رشید و دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کاکیک کاٹا گیا اور ملکی استحکام و ترقی اور عوامی خوشحالی کی خصوصی دعا کی گئی، شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد نواز نے کہا کہ پاکستان لاالہ الا اللہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہمیں چاہئے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی پوری ایماندرای کے ساتھ کریں ۔

ای پیپر-دی نیشن