قائداعظم کی فہم و فراست سے ہی پاکستان کا قیام ممکن ہوا:وقار احمد چٹھہ
علی پورچٹھہ(نمائندہ نوائے وقت ) قائداعظم کی فہم و فراست سے ہی پاکستان کا قیام ممکن ہوا ہم سب کو قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہ بات تحریک انصاف کے رہنما اور کونسلر چوہدری وقار احمد چٹھہ نے پریس کلب میںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج ہمیں قائد کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ آج ایک آزاد ملک میں اپنے طور طریقوں سے زندگی بسر کر رہے ہیں وہ صرف اس لیئے کہ قائد نے قیام پاکستان کی خاطر قابل صد ستائش اور مثالی کردار ادا کیا تھا انھوں نے مزید کہا کہ ملک کو عظیم فلاحی ریاست بنانے کیلئے سب کو دل جمعی سے کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ مسلمانوں کی بقا و اخلاص کی خاطر مملکت خداداد پاکستان معرض وجود میں آیا تھا