• news

عمران خان ملک کو قائداعظم کے اصولوں پر چلانا چاہتے ہیں : رائو عثمان

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک کو بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے اصولوں پر چلانا چاہتے ہیں جبکہ ا پوزیشن ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششیں  کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنمائوں رائو عثمان علی خاں اور امتیاز احمد خاں نے کیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 70سال تک حکومت کرنے والوں نے ملک کو قائد اعظم کے اصولوں پر چلانے کی بجائے اپنے مفادات اور اپنی سیاست چمکانے کے لیے ذاتی پسند نا پسند کے تحت چلایا جس کی وجہ سے ملکی ادارے تباہ ہوگئے اور لوٹ مار کرپشن کو عروج ملا جس سے 5فیصد اشرافیہ نے 95فیصد محنت کش عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے آپ کو سیاسی طور پر مضبوط کرکے غریب عوام پر مسلط کیے رکھا لیکن اب وزیراعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جو ناصرف ملک و قوم کو مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے راہنما بن کر پاکستان کا نام روشن کرنے میں مصروف ہیں۔   

ای پیپر-دی نیشن