• news

نوشہرہ ورکاں:چیف آفیسر کی لاپرواہی، ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر وصول نہ کئے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری گلزار احمد باٹھ نے شہریوں کی مشکلات کے حل کے لئے منتخب کونسلر حضرات کے مشوروں سے شہر بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جس کا باقاعدہ اخبار اشتہار شائع کیا گیا اور ٹھیکیداروں سے ٹینڈر فیس وصول کر کے انہیں باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری کر دیئے گئے مگر سرکاری افسران کی سستی اور عدم دلچسپی کے باعث ٹینڈر کے ٹھیکے پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے کیونکہ مقررہ تاریخ کو چیف آفیسر نے ٹھیکیداروں سے ٹینڈر وصول نہیں کئے یوں انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں کے عوامی فلاحی بہبود کے قانونی حق میں روکاوٹ ڈالی ہے اس موقع پر میاں مظہر اقبال ساجد وائس چیئرمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیا تھا مگر نوکر شاہی اور پی ٹی آئی کی حکومت نے سیاسی مخالفت پر بلدیاتی ادارے توڑ کر ہمیں عوام کی خدمت سے روکا ، عدالت عظمیٰ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کیا  تو نوکر شاہی حکومتی ہدایات پر تاخیر حربوں سے ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکارہی ہے انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن