امریکی پابندیاں: افغانستان کی معاشی حالت مزید ابتر
کابل (شِنہوا) افغانستان میں امن لوٹ آیا ہے تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ سے معاشی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا اور اس ملک پر طالبان کے قبضے کے بعد واشنگٹن نے مبینہ طور پر افغانستان کے مرکزی بنک کے 9 ارب امریکی ڈالرز سے زائد کے اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ قیمتوں کی بلند ہوتی ہوئی شرح اور بڑھتی ہوئی مہنگائی شدید خدشات کا باعث بن رہی ہے جبکہ خوراک اور دیگر زندگی بچانے والی امداد ختم ہو رہی ہے۔