ہم نے پاکستان بنایا‘ بہاریوں کو پاکستان لایا جائے‘ آفاق احمد
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کراچی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کراچی سے ناانصافی پر لوگ یہاں جمع ہوئے ہیں۔ یہ قوم آج بھی منظم اور متحد ہے۔ اس ملک کیلئے میرے بزرگوں نے قربانیاں دیں۔ پاکستان ہم نے بنایا۔ ہم اپنے بنائے پاکستان میں آئے۔ تحریک کے ہزاروں لوگ خاک میں مل گئے۔ بنگلہ دیش میں کیمپوں میں موجود بہاریوں کو پاکستان لایا جائے۔