ریسکیو1122راولپنڈی کو 14لاکھ 80ہزار 6سو 83کالیں موصول ہوئیں
راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) ریسکیو1122راولپنڈی کو یکم جنوری2021ء سے 20دسمبر 2021ء تک 14لاکھ 80ہزار 6سو 83کالیں موصول ہوئیں،42ہزار 4سو2کالیں اایمر جنسی کی تھیں، 8لاکھ 31ہزار 64کالیں بوگس آئیں، 54لاکھ 8سو32 غیر ضروری کالیں موصول ہوئیں،53ہزار2سو58شہریوں نے معلومات لینے کیلئے کالیں لیں جن کو ریسکیو1122کے عملے نے معلوما ت دیں،8سو97جعلی کالیں،آئیں ،رواں سال میں اب تک 42ہزار4سو2ایمرجنسی کالیں موصول ہوئیں اور عملہ اور گاریاں موقع پر پہنچیں،ٹریفک حادثہ کے 12ہزار 6سو93 واقعات پیش آئے ، میڈیکل ایمرجنسی کیلئے 23ہزار74، فائرنگ کے واقعات رونما ہونے کی ، آگ لگنے کے واقعات 1ہزار2سو88کالیں آئیں کہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آ گیا ہے،پانی میں نوجوانوں اور شہریوں کے ڈوبنے کی اطلاع کیلئے 25کالیں،28کالیں عمارتیں گرنے کی کالیں ریسکیو1122کو موصل ہوئیں۔، دھماکہ خیز مواد پھٹنے اور دھماکہ ہونے کے 19واقعات تونما ہوئے جن کی اطلاع کیلئے کالیں آئیں،4ہزار61کالیں متفرق ایمرجنسی کی موصول ہوئیں ۔